وفاقی وزیر خزانہ کی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل
مفتاح اسماعیل کہتے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے 60ارب روپے کی سمری تیار کرلی ہے،
سرکاری ملازمین کی دو روز کی تنخواں سیلاب فنڈ میں دینے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھوں
گا ، وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ دو ماہ میں بجلی و تیل کی قیمتیں کم کرکےمہنگائی میں کمی لائی جائے گی
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں جمعیت پنجابی سوداگران کے تحت منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال سے بخوبی واقف ہوں
،آئندہ تین سے چار ماہ میں مہنگائی پر قابو پالینگے ، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے
بجلی و تیل کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چورہ نہیں تھا ، سابقہ حکومت نے ایندھن سستا
کرکے بوجھ ملک پر ڈال دیا تھا،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتاہوں کہ آئندہ دو ماہ میں
بجلی و تیل کی قیمتیں کم کردی جائے گی ، جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی ، پاکستان ہر
آزمائش کی طرح اس مشکل وقت سے بھی نکل جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے
دس ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ، متاثرین کیلئے 60ارب روپے کی سمری تیار کرلی ہے،
سرکاری ملازمین کی روز کی تنخواہیں سیلاب فنڈ میں دینے کیلئے وزیراعظم اور بینکوں کے
منافع سے کچھ حصہ متاثرین کو دینے کیلئے اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھا جائے گا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ