دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

مہم کے دوران لاہور کے بیس لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ مہم کے دوران لاہور کے بیس لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ،،، پولیو مہم ،، اٹھائیس اگست تک جاری رہے گی،، مہم میں شامل ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اٹھائیس اگست تک جاری رہنے والی مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

لاہور میں چھ ہزار تین سو ساٹھ ٹیمیں مہم کا حصہ ہیں

شہری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،، کہتے ہیں کہ بچوں کو پولیو سے بچائیں

گے تو مستقبل محفوظ ہو گا

شہری ،،، (دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں ،، لوگوں کو چاہیے کہ بچوں کو قطرے لازمی پلائیں)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیو مہم میں ریفیوزل اور مسڈ کیسز کی جانب بھرپور توجہ دی جائے گی۔

ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی بھی فراہم کر رہے ہیں

عمران علی،ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور،،،،، (پولیو مہم 28 اگست تک جاری رہے گی

مہم میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں)

دو سو چوہتر یو سی ایم اوز، گیارہ سو اڑتیس ایریا انچارج اور پانچ ہزار سات سو اٹھاسی موبائل ٹیمیں بھی مہم میں شریک ہونگی۔

About The Author