نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے پلان مرتب کر لیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی نے کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ ادار وں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت رات گئے وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس

اجلاس میں سیلاب کی صورتحال خصوصاً ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کاتفصیلی جائزہ لیاگیا

اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری سروے کاحکم دیا

وزیراعلی نے کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ ادار وں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگاکرمتاثرین کو جلد ازجلد مالی امداددی جائے

وزیراعلیٰ کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورسیکرٹری آبپاشی کو آج ہی ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں جاکرامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی

وزیراعلیٰ کی بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی بروقت اطلاع کے حوالے سے جدیدریڈار نظام کی تنصیب جلد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے

جدید موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کی،،وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے پلان مرتب کر لیا،

متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملاقات کی

رہنما تحریک انصاف نے وزیراعلی کو ڈی جی خان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا

اور متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں پر پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا

وزیراعلی پرویز الہی نے گفتگو میں کہا کہ سیلاب متاثرین کا ساتھ کھڑے ہیں

متاثرہ خاندانوں کی بحالی ترجیح ہے

سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے مالی امداد کا پیکج دیا ہے۔۔۔۔۔

About The Author