ملتان: موٹروے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب سلیپر بس اور ٹینکر میں تصادم سے خطرناک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ڈیڈ باڈیز کو نشتر اسپتال سرد خانے منتقل کیے جانے کا کام جاری ہے۔
موٹروے انتظامیہ کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے مقام پر موٹروے ایم فائیو کئی گھنٹے بند رہی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور کو ممکنہ طور پر نیند آجانے کے باعث حادثہ پیش آیا، مسافر بس پیچھے سے ٹینکر کو ٹکرائی،
جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملتان موٹروے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کوہدایت دی ہیں کہ زخمیو ں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کمشنر ملتان سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر