کراچی اور حیدرآباد میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا صوبے میں جولائی دوہزار بیس کے بعد سے پولیو کا
کیس سامنے نہیں آیا۔سندھ سے تمام ماحولیاتی نمونے بھی منفی آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا پولیو مہم پندرہ سے اکیس اگست تک کراچی اور حیدرآباد ڈویژنزمیں جاری رہے گی۔
دیگر اضلاع میں بائیس سے اٹھائیس اگست تک انسداد پولیو مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر ننانوے لاکھ سے
زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ پاکستان میں رواں سال اپریل سے چودہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
، جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔سندھ سے تمام ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں۔
صوبے میں جولائی دوہزار بیس کے بعد سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹرسندھ نے خیبرپختونخوا کے تیرہ ہزار سے زائد بچوں کو صوبائی سرحدوں پر پولیو کے قطرے پلائے ۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو تحفے بھی دیئے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟