دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کے جلسوں سے عوام کو تفریح ملتی ہے، وزیر اعلی سندھ

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب روپے جاری کردیئے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے جلسوں سے عوام کو تفریح ملتی ہے۔

بیانیہ گھڑا جارہا ہے کہ ہم آزاد نہیں۔ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے ایک ارب روپے جاری کردیئے۔

کراچی میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف کے جلسوں میں نئی نئی باتیں سننے کے لئے آتے ہیں۔

عمران خان اور ان کی پارٹی شغل میلہ لگاتی ہے،، اور وہ ایسا کرسکتے ہیں ۔

یہ بیانیہ،،، بنایا جا رہا ہے کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا

موسلادھار بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کےلئے کام کررہے ہیں۔

اس مقصد کے لئے ایک ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔

About The Author