لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کےجلسےکی تیاریاں شروع کردی گئی ہے ۔۔
پچ اے کی سائیڈ ٹرف اتارنے کا کام شروع کردیا گیا ۔۔۔ مسلم لیگ ن نے تاریخی اسٹیڈیم میں
جلسے کے انعقاد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار دار جمع کرائی ہے ۔۔
سابق اولمپئنز اور کھلاڑیوں نے بھی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔۔
تاریخی اور ایشیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں قومی کھیل کا میچ نہیں بلکہ جلسے کا میدان سجے گا
تحریک انصاف نے تیرہ اگست کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی اوسٹرو ٹرف رول کرنا شروع کردی
ذرائع سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق جلسہ کرانے کی تاحال تحریری اجازت نہیں ملی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں انیس سو چورانوے کا ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا تھا اور یہاں قومی جونئیر اور ویمنز ٹیمیں تیاریاں بھی کرتی ہے
سابق اولمپئن اور قومی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں سیاسی گہما گہمی قومی کھیل کو مزید نیچے لے جائے گی
ہاکی پلئیرز۔۔ "ہاکی ویسے ہی تباہی کا دہانے پر ہے ۔۔ ایسے میں سیاسی جلسے کے انعقاد سے کروڑوں روپے کی ٹرف خراب ہوجائیگی”
معاملے پر مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
جلسے کے انعقاد سے دیگر پارٹیوں کو بھی اپنا جلسہ کرنے کا موقع مل جائیگا
اور اس کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی ٹرف بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔۔
اے وی پڑھو
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست
لاہور، سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں کوڑا پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون