دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادویات کے بعد سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی تیس سے ساٹھ فیصد تک اضافہ

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق سرجری کا زیادہ تر سامان امپورٹ کروایا جاتا ہے

ادویات کے بعد سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی تیس سے ساٹھ فیصد تک اضافہ ہو گیا

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق سرجری کا زیادہ تر سامان امپورٹ کروایا جاتا ہے

اور ڈالر

کی قیمت بڑھتے ہی ،، نرخ بھی بڑھ جاتے ہیں

ڈالر کی اونچی اڑان کے ساتھ ہی سرجیکل آلات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ایک ماہ قبل وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیئے استعمال ہونے والے “بریدنگ سرکٹ”

کی قیمت ساڑھے آٹھ سو سے بڑھ کر ایک ہزار پچاس روپے ،، “ٹرانس ڈیوسر” چار سو روپے اضافے کے بعد چھبیس سو روپے کا ہو گیا۔

شریانوں میں لگنے والے “ٹرپل لیومن” کی قیمت چار ہزار سے بڑھ کر پچپن سو تک جا پہنچی

بائیوپسی گن کی قیمت پندرہ سو روپے اضافے کے بعد پچھتر سو روپے ہوئی تو ڈائلیسز میں استعمال ہونے والا ٹو لیومن تینتالیس سو سے بڑھ کر پچپن سو کا ہو گیا۔

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق ڈالر کے اونچے دام قیمتوں میں اضافے کا سب ہے

 عظیم: یہ تمام چیزیں باہر سے امپورٹ کروائی جاتی ہیں ساری ٹریڈ ڈالر میں ہوتی ہے جتنا ڈالر بڑھے گا اتنی ہی یہ چیزیں بھی بڑھیں گی

عامر: پاکستان میں یہ چیزیں نہیں بنتیں ساری باہر سے آتی ہیں، باہر سے آنے والا تمام سامان ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ مہنگا ہوتا ہے

گردوں سے پتھری نکالنے والا ڈی جے سٹینڈ دو ہزار روپے اضافے کے بعد چھیاونوے سو روپے جبکہ بچوں کی شریانوں کے لیئے استعمال ہونے والا سنگل لیومن دو ہزار سے بڑھ کر تین ہزار روپے کا ہو گیا

شہریوں نے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 عمر: یہاں ہم نے لوگوں کو بھیک مانگتے دیکھا ہے، دس دس روپے اکٹھے کر رہے ہوتے

ہیں تاکہ اپنے مریض کی سرجری کروا سکیں
نادر: سرکاری اسپتالوں میں تو غریب بندہ ہی آتا ہے اگر اسکو بھی چیزیں باہر سے لینی ہیں

اور اترنی مہنگی ملنی ہے تو وہ اپنا علاج کیسے کروائے گا

دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی نیڈل، گائیڈ وائر، گلوز اور گازز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں

About The Author