دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرزکاملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کااعلان

حکومت کو ملک کا احساس نہیں۔ آج رات بارہ بجے سے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹول ٹیکس اور انکم ٹیکس کی بھرمار کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ حکومت صرف اپنے معمالات سیدھے کرنے آئی ہے ،، لگتا ہے حکومت کو ملک کا احساس نہیں۔

آج رات بارہ بجے سے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی

چیرمین ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت کو متعدد بار اپنے مطالبات سے آگاہ کیا

لیکن کسی نے بات کرنا گوارہ نہیں کیا۔ آج رات بارہ بجے سے ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں

عصمت اللہ نیازی۔ چئیرمین۔ (موجودہ حالات میں اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے اس لیےگوادر سے طورخم ایک گاڑی نہیں چلے گی)

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ٹال ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے

جب تک حکومت اپنے ظالمانہ اقدامات واپس نہیں لیتی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی

ٹرانسپورٹرز (ٹال ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں اب مزید ٹیکس لگا دیا ہم کیا کریں)

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ملک کے تمام ٹرانسپورٹرز متحد ہیں

باہمی مشاورت کے ساتھ ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پابندی کریں گے۔

About The Author