نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کووڈ وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے،وزیر صحت سندھ

زیادہ تر لوگ ویکسین اور بوسٹر لگواچکے ہیں۔ اسپتالوں میں داخلہ اور اموات کم ہی

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کووڈ وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عوام احتیاط برتیں۔

زیادہ تر لوگ ویکسین اور بوسٹر لگواچکے ہیں۔ اسپتالوں میں داخلہ اور اموات کم ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی میں میگنیٹک

ریسونینس امیجنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

وزیر صحت کا کہنا تھا ٹراما سینٹر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔ پندرہ جولائی تک ایم آر آئی اور سٹی اسکین کی مشینیں بھی آجائیں گی۔

عذرا پیچوہو،وزیر صحت سندھ

انہوں نے کہا کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،، لیکن بیشتر لوگ ویکسین اور بوسٹر لگواچکے ہیں۔ اسپتالوں میں داخلہ اور اموات کم ہیں۔

عذرا پیچوہو،وزیر صحت سندھ

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں۔ ماسک پہنیں، سینیٹائزر کا استعمال اورسماجی فاصلہ رکھیں۔ اس سے کووڈ نہیں لگے گا۔

About The Author