سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ،، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل اتوارکو سجے گا۔ صبح آٹھ بجے سے شام5 بجے تک پولنگ ہوگی۔
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا اہم قدم،،، سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا پہلا مرحلہ آن پہنچا،،، سندھ کے ڈویژنز سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص کے کُل چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کا میدان سجے گا۔
پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے سندھ کے چودہ اضلاع، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، سکھر، تھرپارکر اور عمرکوٹ شامل ہیں۔
سندھ کے 14اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین یونین کونسلز، میونسپل کمیٹیز ، ممبر ضلع کونسلز اور جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدوار مدمقابل ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 887 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے تین ہزار ایک نوے امیدوار میدان میں ہیں۔ تین ہزار پانچ سو اڑتالیس جنرل ممبرز کی نشستوں کے لیے نو ہزار سات سو چوالیس امیدوار مدمقابل ہیں
پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی سات سو 94 نشستوں پر دو ہزار چھ سو چار امیدوار میدان میں ہیں۔ چھ سو چورانوے ٹاؤن کمیٹیز کے لیے تین ہزار 325 امیوار موجود ہیں۔ میونسپل کمیٹیز کی 354 جنرل نشستوں کے لیے دو ہزار چار سو پینتیس امیدوار مدمقابل ہیں۔
پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے چودہ اضلاع میں 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار443 ووٹرز کے لیے 9 ہزار 923 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ