پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
اسلام آباد میں جمعے کو اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔
شہباز شریف نے کہا غربت کم کرنے کے لیے صاحب حیثت افرادپر ٹیکس لگارہے ہیں،بڑی صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس لگایاجائے گا،آٹو موبائل ،سگریٹ اور ہوابازی کی صنعت پر ٹیکس عائد ہوگا،سیمنٹ ،اسٹیل ،شوگر صنعت پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا آئل اینڈ گیس سیکٹر پر بھی 10فیصد سپر ٹیکس لگے گا،فرٹیلائزنگ انڈسٹری اور بینکنگ صنعت پر بھی 10فیصد ٹیکس ہوگا،2ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہوجاتاہے ،سپرٹیکس کا مقصد غربت میں کمی کرناہے ۔
انہوں نے کہا سالانہ 15کروڑ روپے کمانے والے پر 1فیصد سالانہ 20کروڑ روپے کمانے والوں پر 2فیصد جبکہ سالانہ 25کروڑ روپے سے زائد کمانے والوں پر 3فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ