نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں آج فوڈ سیفٹی ڈے منایا جا رہا ہے

آلودہ اور غیر معیاری خوراک کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے آگاہی کیلئے آج ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا جا رہا ہے

اچھی اور معیاری خوراک کے استعمال سے متعدد بیماریوں سے بچاو ممکن ہے

آلودہ اور غیر معیاری خوراک کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے آگاہی کیلئے آج ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا جا رہا ہے

اس دن کی مناسبت سے،، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین اور خلاف ورزیوں پر کارروائیوں بارے

انسانی صحت کیلئے معیاری خوراک انتہائی ضروری ہے،، پنجاب میں شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک

اتھارٹی کی جانب سے فوڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے اٹھارہ قوانین وضع کئے گئے،، جبکہ دو ہزار انیس میں اضافی کھانا ٹھکانے لگانے کا قانون بھی بنایا گیا ہے

خوراک کی بہتری کیلئے دو ہزار سترہ سے اب تک، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سترہ لاکھ چھہتر ہزار سے زائد کاروائیاں کیں

جن میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد خلاف ورزیاں پائی گئیں، بیس ہزار پانچ سو پینتیس

پوائنٹس کو سیل کیا گیا
شعیب جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ہم نے پروڈکٹس پر ان کے اجزاء ہو لکھنا یقینی بنایا تاکہ

لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں

حکام فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے شہری باہر کی نسبت گھر کی بنی اشیاء خورونوش کو ترجیح دیں، ڈبہ بند اشیاء خریدنے سے قبل لیبل پتر درج ہدایات لازمی پڑھیں

About The Author