دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف آٸی اے کا وزیراعظم اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کا حکم

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوٸے

شوگر کے کاروبار کے ذریعےمنی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

ایف آٸی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی۔

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوٸے

ایف آٸی اے کی جانب سے سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے درست ایڈریس اور ولدیت درج کر کے ضمنی چالان جمع کروا دیا گیا

عبوری ضمانت پر دلاٸل دیتے ہوٸے لیگی وکیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے کیسز بناٸے

ڈیڑھ سال تک ایف آٸی اے نے چالان جمع نہیں کروایا کیونکہ وہ ثبوت ڈھونڈ رہا تھا مگر اسے کچھ نہیں ملا،،۔ عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری چاہیے یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ دونوں کی گرفتاری چاہیے،

سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں دونوں کے کردار کا تعین ہونا ہے، جس کیلئے گرفتاری ہونی چاہیے

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سی ایف او عثمان اور سلمان شہباز تمام اکاونٹس کو ڈیل کرتے تھے، عدالت نے ریمارکس دیےکہ کیا

اس کا فاٸدہ شہباز شریف نے اٹھایا یا نہیں، جس پر لیگی وکیل نےکہا کہ

یہی بات ان کو سمجھ نہیں آ رہی، اسی سے سابق حکومت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے کہ

جب دونوں باپ بیٹا جیل میں تھے اور منی لانڈرنگ میں شامل تفتیش بھی کیا گیا

مگر گرفتاری نہیں ڈالی گٸی، ملزمان ضمانت پر باہر آٸے تو دوبارہ اس کیس میں

گرفتاری کی کوشش کی گٸی۔

About The Author