نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے منفرد فیچرمتعارف

میسجنگ کی مقبول سروس واٹس ایپ روزانہ نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے منفرد فیچرمتعارف

میسجنگ کی مقبول سروس واٹس ایپ روزانہ نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ نے 2 ماہ قبل واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اس منفرد فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم، اب واٹس ایپ نے بزنس پروفائلز میں کور فوٹو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا ہے

واٹس ایپ نے آئی او ایس بزنس اکاؤنٹس کے لیے اس فیچر کو انسٹال کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کردی تھی۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق

اس فیچر کی مدد سے بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اپنی بزنس پروفائل میں ہیڈر امیج شامل کر سکتے ہیں جو کہ

آپ کی پروفائل کا وزٹ کرنے والے کلائنٹ اور دیگر افراد پر ایک اچھا تاثر چھوڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ بزنس بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے

اور توقع ہے کہ اسے جلد ہی بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے دیگر صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

About The Author