دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،آزاد امیدوار پہلے،جے یوآئی ف دوسرے اور پیپلزپارٹی چھٹے نمبر پر

حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی213 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نیشنل پارٹی 100نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ پشتون خوا میپ 95 سیٹیں حاصل کرسکی۔

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے اب تک ایک ہزار487 نشستیں حاصل کرلی ہیں جب کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے اسلام ف سب سے آگے ہے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی ایف نے کارپوریشن کی14،میونسپل کمیٹیوں کی58 اور یونین کونسلوں کی188نشستیں جیت کر اپنی نشستوں کی تعداد 260تک پہنچالی۔

حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی213 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نیشنل پارٹی 100نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ پشتون خوا میپ 95 سیٹیں حاصل کرسکی۔

اختر مینگل کی جماعت بی این پی79 سیٹیں جیت گئی ہے جب کہ پیپلز پارٹی58 اور بی این پی عوامی43 سیٹوں پر کامیاب رہی۔

اے این پی کی 24 اور پی ٹی آئی کی23 نشستیں رہیں، جمہوری وطن پارٹی 18 اور مسلم لیگ ن نے 15نشستیں جیت لیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے 7 سیٹیں حا صل کیں، پشتون خوا میپ نے پشین اور چمن کی میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں فتح حاصل کرلی۔

جعفرآباد میں حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی جیت گئی جب کہ کیچ میں نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ۔

پنجگور میونسپل کمیٹی میں بی این پی عوامی کامیاب رہی، میونسپل کمیٹی واشک میں جے یو آئی نے میدان مار لیا، گوادر میں ’’گوادر کو حق دو‘‘ گروپ جیت گیا ۔

About The Author