پنجاب میں آئینی بحران کا معاملہ ،،،، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں جاری آئینی بحران کے خاتمے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔
مسلم لیگ ن اکتیس مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور کر رہی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
قانونی ماہرین کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد ہونے کے بعد
وفاقی حکومت گورنر پنجاب کا تقرر کسی بھی وقت کر سکتی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے ایڈوانس مسترد ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کا فوری تقرر کر دے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد بلیغ الرحمان کے بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔
گورنر پنجاب کے تقرر کے بعد پنجاب کی کابینہ تشکیل پائے گی۔
گورنر پنجاب صوبائی کابینہ سے فوری حلف لیں گے۔ کابینہ کے حلف کے بعد صوبے میں جاری آئینی بحران خاتمہ ہوجائے گا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟