نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چئیرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کا عندیہ

حکومت بجٹ سمیت دیگر مسائل میں مصروف ہونے کے باعث فوری فیصلہ نہیں کرسکی،،، آئندہ چند ہفتوں میں حتمی فیصلہ کرلیا جائیگا

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی تبدیلی کا امکان ،،، حکومتی رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے چئیرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا،،، کہتے ہیں رمیز راجا کو اعلی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا
قومی کرکٹ کے راجا ،،، رمیز حسن راجا ،،، کی کرکٹ بورڈ میں حکمرانی تمام ہونے کے قریب

حکومتی رکن رانا مشہود نے چئیرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا ،،، کہا کہ حکومت بجٹ سمیت دیگر مسائل میں مصروف ہونے کے باعث فوری فیصلہ نہیں کرسکی،،، آئندہ چند ہفتوں میں حتمی فیصلہ کرلیا جائیگا
رانا مشہود ،، حکومتی رکن ،،، "رمیز راجا کو کو اعلی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا،،،، دیگر مسائل کی وجہ سے فوری فیصلہ نہیں کیا جا سکا،،،، اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائیگا”

لیگی رہنما نے ڈیپارٹمنٹ سپورٹس کی بحالی کا بھی اشارہ دیا ہے
رانا مشہود ،، حکومتی رکن ،،، "کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیئے ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بحال کی جا رہی ہے”

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے ستمبر دو ہزار اکیس میں احسان مانی کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا چارج سنبھالا تھا

About The Author