نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دور جدید میں کتابیں بھی جدید روپ دھارنے لگی

ورچوئل اور اینیمیٹیڈ کتابوں کا استعمال مقبول ہوتا جا رہا ہے

دور جدید میں کتابیں بھی جدید روپ دھارنے لگی، ورچوئل اور اینیمیٹیڈ کتابوں کا استعمال مقبول ہوتا جا رہا ہے، پبلشرز نے تین سے آٹھ سال کے بچوں کے لیے انگلش اور اردو زبان میں مختلف کورسز متعارف کرادیے

کتاب کوئی بھی ہو،، وہ آپ کی معلومات میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہے

ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے مطالعے کا انداز بھی بدلنے لگا، مختلف پبلشرز اور ڈویلپرز نے گرافکس سے بھرپور اینیمیٹیڈ کتابیں تیار کرنا شروع کردی ہیں،، جو بچوں کی دلچسپ انداز میں تربیت کرتی ہیں

پبلشرر،،، "ہمارے کورسز یوٹیوب پر موجود دیگر کورسز سے مختلف ہیں ،، ہم ان کتابوں کو سکولوں تک لےجارہے ہیں”

تین سے آٹھ سال کے بچوں کے لیے مرتب ورچوئل کورسز میں اردو،، انگلش اور ریاضی کے علاوہ اسلامی تعلیمات اور اہم شخصیات کی زندگی پر مبنی کہانیاں بچوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں
بچہ ،، "مجھے آن لائن کتابیں بہت اٹریکٹ کرتی ہیں ،، ان میں گرافکس ہوتے ہیں ،، سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے”

والدین کے مطابق بچوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے
والدہ ،، "بچے کو موبائل فونز اور ٹیب پر گیمز کھلانے سے بہتر ہے کہ انہیں اس طرح کی آن لائن کتابوں کی طرف لیکر جانا چاہیے”

لاہور انٹرنیشنل بک فئیر میں رکھی گئی آن لائن کتابوں کی رجسٹریشن صرف ایک ہزار روپے سے کروائی جاسکتی ہے

دور جدید میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کتب بینی جہاں بچوں کی آسانی کا باعث ہے وہیں بچوں کی رہنمائی کا بھی سبب ہے

About The Author