دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا،

اس سے پہلے جسٹس شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔۔۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا

اس سے قبل جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ

اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں،، دو رکنی بنچ نے مریم نواز کا کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا

درخواست میں مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی

عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، ستائیس اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ واپس کیا جائے۔۔۔۔

About The Author