زمین کو خوب صورت اور آلودگی سے محفوظ بنانے کے لئے آج دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے
اس سال دن کا موضوع "اپنے سیارے میں سرمایہ کاری” رکھا گیا ہے
زمین بھی ماں جیسی ہوتی ہے،، جو انسانوں سمیت ہر جاندار کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھتی ہے
عالمی سطح پر کرہ ارض کی حفاظت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق آگاہی کے لئے ہر سال بائیس اپریل کو ارتھ ڈے منایا جاتا ہے
دھرتی ماں سے محبت کا دن منانے کا آغاز انیس سو ستر میں ہوا، یہ وہ زمانہ تھا جب ماحولیات کی بقا کیلئے کوششوں کا آغاز کیا گیا تاکہ
نہ صرف دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے مسائل بارے شعور اجاگر کیا جائے بلکہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے کاوشیں کی جائیں
رواں برس عالمی ارضیاتی دن کا مرکزی خیال "اپنے سیارے میں سرمایہ کاری” مقرر کیا گیا ہے
جس کا مقصد ہماری زمین کو درپیش شدید بحران اور انکا حل، ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لئے شہریوں سے لیکر حکومتوں تک کو فعام کرنا ہے
زمین ہمارا گھر ہے،، اس سے محبت کا دن یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہر انسان اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھ کر دنیا کو آلودگی سے بچانے کے لئے کردار ادا کرے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس