پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس کیسے آئی ؟
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔
سیکرٹری اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو خطوط لکھ دیئے۔
ایوان میں پولیس کے داخلے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔
عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرانے پر پرویز الٰہی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے نالاں ہوگئے۔
پرویز الٰہی کے حکم پر معطل سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں تعینات افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
معطل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے خط کو کالعدم،غیر قانونی قرار دے دیا۔
ڈپٹی اسپیکر کے مطابق محمد خان بھٹی کو 16 اپریل کو معطل کیا گیا تھا
اور ان کے خلاف انکوائری کی جا ری ہے۔
سابق سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے پاس وضاحت مانگنے کا کوئی قانونی احتیار نہیں ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ