دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عثمان بزدار کا وزیراعظم کے نام استعفےٰ غیر آئینی قرار

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پجاب کو آئینی رائے بھجوا دی ہے

پنجاب میں انتقال اقتدار کا معاملہ ،،، سردار عثمان بزدار کے استعفے میں تکنیکی غلطی نے نیا آئینی بحران پیدا کر دیا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پجاب کو آئینی رائے بھجوا دی ہے جس میں عثمان بزدار کے وزیراعظم کے نام استعفے کو غیر آئینی قرار دیا گیاہے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے گورنر پنجاب کو کہاگیاہے کہ

عثمان بزدار نے آئین کے آرٹیکل ایک سو تیس کے سب سیکشن آٹھ کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے

وزیراعظم کے نام استعفٰی آئین کے آرٹیکل ایک سو تیس کے سب سیکشن آٹھ کی خلاف ورزی ہے

ایڈووکیت جنرل پنجاب نے مزید کہا ہے کہ عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیراعظم کو مخاطب کر کے استعفٰی دیا

تاہم یہ تمام اختیارات گورنر پنجاب کے پاس ہیں

عثمان بزدار نے اٹھائیس مارچ کو استعفی وزیر اعظم کو دیا تھا

گورنر پنجاب نے خط لکھ کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی رائے مانگی تھی

About The Author