اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ تشکیل دے دی ہے، 34رکنی کابینہ میں 3وفاقی و وزرائے مملکت اور 4معاون خصوصی و مشیر شامل کیے گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہو ئی۔ صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس سے قبل صدر مملکت نے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویرحسین، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، اعظم نذیر تارڑ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبد القادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، عابد حسین، اسد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، سید فیصل علی سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ کے ناموں کی بطور وفاقی وزراء منظوری دے دی۔
مزید برآں، صدر مملکت نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبد الرحمٰن خان کانجو کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ، صدر مملکت نے قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کی بطور ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ