وزیراعظم عمران خان کی انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزراء پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالتی معاونت کیلئے عدالت کے سامنے پیش
الیکشن کمیشن نے آرڈیننس میں ترمیم کر کے آرڈر پاس کیا، جسٹس عامر فاروق
جب آرڈیننس جاری ہوا تو اسکے بعد الیکشن کمیشن نے مجھ سے مشاورت کی، اٹارنی جنرل
کیا آئینی اختیار کو عام قانون سازی سے ختم کیا جا سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق کا استفسار
اٹارنی جنرل صاحب آپ نے اس سوال پر عدالت کی معاونت کرنی ہے، جسٹس عامر فاروق
وزیراعظم ایک پارٹی کا سربراہ ہوتا ہے، وہ سٹار پرفارمر ہوتا ہے، اٹارنی جنرل
وزیراعظم ایک پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے نیوٹرل کیسے ہو سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل
پارلیمانی نظام حکومت میں سٹار پرفارمر کو کمپین سے کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل
صدر ریاست کا سربراہ ہے اسے پابند بنایا گیا ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
وزیراعظم پارٹی کا سربراہ ہے آئین کی منشاء کے تحت اسے پابند نہیں کیا جا سکتا، اٹارنی جنرل
ایک پارٹی کا سربراہ وزیراعظم ہے تو اسے کمپین سے روک دیا جاتا ہے، اٹارنی جنرل
اپوزیشن جماعت کا سربراہ انتخابی مہم چلا سکتا ہے تو اسے فائدہ مل جاتا ہے، اٹارنی جنرل
وزیراعظم کو انتخابی مہم میں کچھ چیزوں سے روکا جا سکتا ہے، اٹارنی جنرل
الیکشن کمپین میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا، اٹارنی جنرل
وزیراعظم نے کہا کہ جن انتخابی جلسوں پر جاؤں گا خرچہ اپنی جیب سے یا پارٹی فنڈ سے ہو گا، اٹارنی جنرل
ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں پیسے لیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا، اٹارنی جنرل
ایک طرف وزیراعظم جلسے کیلئے نکلتے ہیں ادھر الیکشن کمیشن کا نوٹس آ جاتا ہے، اٹارنی جنرل
الیکشن کمیشن وزیراعظم کو پچاس ہزار جرمانہ کر چکا ہے، اٹارنی جنرل
کیا الیکشن کمیشن اس کے بعد نااہل بھی کر سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق کا استفسار
الیکشن کمیشن جرمانے کے بعد نااہل بھی کر سکتا ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
قانون کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعت یا امیدوار کو نوٹس جاری کر سکتا ہے، اٹارنی جنرل
وزیراعظم نہ تو سیاسی جماعت ہیں نہ ہی امیدوار ہیں، انہیں نوٹس کیسے جاری کیا جاتا ہے، اٹارنی جنرل
وزیراعظم کو ہر روز دو تین نوٹس آ رہے ہیں، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
الیکشن کمیشن کس طرح وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتا ہے، اٹارنی جنرل
کیا وزیراعظم کو نااہلی کا کوئی نوٹس جاری کیا گیا ہے، جسٹس عامر فاروق کا استفسار
وزیراعظم کو 2 تاریخ کے بعد نااہلی کا نوٹس جاری کیا جائے گا، اٹارنی جنرل
وزیراعظم کو جرمانہ کیا جا چکا کہ پچاس ہزار روپے جمع کرائیں، اٹارنی جنرل
وزیراعظم کو نوٹس آتا ہے کہ کل مینگورہ میں پیش ہو جائیں، اٹارنی جنرل
یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کیسے بلا سکتا ہے، اٹارنی جنرل
الیکشن کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کیسے کر سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق کا استفسار
کیس کا فیصلہ ہونے تک عدالت حکم امتناع جاری کر دے، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک کسی کو نااہل نہ کرے، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
صرف نااہل نہیں، انکو روزانہ نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکا جائے، اٹارنی جنرل
الیکشن کمیشن ہر روز وزیراعظم کو دو تین نوٹس جاری کر دیتا ہے، اٹارنی جنرل
کیا الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن پڑھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ وزیراعظم خود ادا کرینگے،اٹارنی جنرل
الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری مشینری استعمال کی ہے، جسٹس عامر فاروق
الیکشن کمیشن کی بات درست ہے کہ سرکاری خرچے پر کمپین نہیں کی جا سکتی، جسٹس عامر فاروق
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن
بہت شکریہ آپ کا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا جملہ
گزشتہ سال کی ویڈیوز موجود ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا، اٹارنی جنرل
وزیراعظم جلسے کیلئے جانے لگتے ہیں نوٹس آ جاتا ہے، اٹارنی جنرل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 اپریل کو فریقین سے مزید دلائل طلب کر لیے
الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو نوٹس جاری کرے، جسٹس عامر فاروق
الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کو جرمانہ کرنے سے روکا جائے، وکیل علی ظفر کی استدعا
الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک نوٹس سے آگے کوئی کارروائی نہ کرے، جسٹس عامر فاروق
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر