وفاق کے بعد پنجاب میں بھی عدم اعتماد کی گونج ،،، اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ،،، تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے طرز حکمرانی پر سوال اٹھا دئیے ،، پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کے لئے ،،، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کا میزانیہ درج ذیل ہے ۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان تین سو اکہتر اراکین پر مشتمل ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو ایک سو چھیاسی ممبران کی حمایت درکار ہے جبکہ ایوان میں پیپلز پارٹی کے سات اراکین سمیت حزب اختلاف کے پاس مجموعی طور پر ایک سو بہتر نشستیں ہیں
پنجاب میں نون لیگ کے ایک سو پینسٹھ اراکین میں سے چار ناراض ہیں،،، ایک نشست ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف جیت گئی۔ ایک سو ساٹھ اراکین کے ساتھ نون لیگ اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے۔
تحریک انصاف کے ایوان میں ایک سو چوراسی،، اتحادی جماعت ق لیگ کے اراکین کی تعداد دس، راہ حق پارٹی کا ایک رکن بھی حکومت کا حامی ہے۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے مجموعی اراکین کی تعداد ایک سو سڑسٹھ بنتی ہے۔ چار آزاد اراکین بھی اپوزیشن کے حامی ہیں۔
ایوان میں ترین گروپ تین وزراء سمیت اکیس اراکین کا دعویٰ کرتا ہے،،، حکومتی جماعت میں ایک اور ہم خیال گروپ بھی ہے ،، جو دس اراکین کا دعویٰ کرتا ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن بنچوں میں اراکین کے معمولی سے فرق نے،، ناراض حکومتی اراکین اور اتحادیوں کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ