دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر 122 ن لیگی اور 6 پیپلزپارٹی اراکین کے دستخط ہیں

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے فوری اجلاس بلانے کی بھی ریکوزیشن جمع کروا دی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک پراپوزیشن ارکان کےدستخط موجود ہیں
تحریک عدم اعتمادرانامشہود،سمیع اللہ خان ،میاں نصیر اور دیگر اراکین نےجمع کرائی
تحریک عدم اعتمادجمع ہونےکےبعدوزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے
تحریک جمع ہونےکے 14دن میں اسپیکراجلاس بلانےکےپابندہیں

ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر 122 ن لیگی اور 6 پیپلزپارٹی اراکین کے دستخط ہیں
آئین کے مطابق 73اراکین کے دستخظ ضروری ہوتے ہیں، انہوں نے کہا عثمان بزدار اور عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔

About The Author