بلوچستان سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے مشیر شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اتوار کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ’ہمیں مینڈیٹ ملا تھا کہ حالات بہتر کریں، امن بحال کریں مگر ہمیں وفاقی حکومت نے دلاسہ دے رکھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ آج بلاول بھٹو ہمارے یہاں تشریف لائے۔ ہم وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
اس موقعے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ’بلوچستان کے مسائل بہت پیچدہ ہیں۔ شاہ زین بگٹی نے بہت بہادری والا فیصلہ کیا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر