دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرانے کے اختیار سے محروم ہوگئے

اٹھارویں ترمیم کے بعد صدر مملکت کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار پہلے ہی محدود ہوچکا ہے

تحریک عدم اعتماد جمع ہوتے ہی وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرانے کے اختیار سے محروم ہوگئے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد صدر مملکت کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار پہلے ہی محدود ہوچکا ہے۔ اسمبلی کیسے تحلیل کی جا سکتی ہے، آئین کا آرٹیکل اٹھاون اے کیا کہتا ہے؟

آئین کا آرٹیکل اٹھاون اے کہتا ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت قومی اسمبلی کو تحلیل کر سکتے ہیں ۔

اگر صدر اسمبلی تحلیل نہ کریں تو وزیراعظم کی جانب سے مشورہ دیئے جانے کے اڑتالیس گھنٹوں کے بعد اسمبلی خودبخود تحلیل ہو جائے گی ۔

آئین کے آرٹیکل اٹھاون اے کے مطابق ۔ جس وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہو چکی ہے چاہے اس پر رائے دہی نہ کی گئی ہو ۔ وہ اسمبلی تحلیل کا مشورہ نہیں دے سکتا ۔

اگر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی جا چکی ہو یا پھر وہ مستعفی ہو چکا ہے تو پھر بھی وہ اسمبلی کی تحلیل کا مشورہ دینے کا حق کھو دیتا ہے ۔

آئین کے آرٹیکل اڑتالیس کے مطابق ۔ اگر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوجاتی ہے

اور اس کے بعد کوئی رکن اسمبلی ایوان کی اکثریت حاصل نہیں کر پاتا تو صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

About The Author