دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسیاسی محاذ پرڈٹ کر کھڑے ہیں،حسان خاور

حسان خاور نے کہا کہ راجہ ریاض اوردیگر ناراض ارکان کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسیاسی محاذ پرڈٹ کر کھڑے ہیں

وہ وزیراعظم کے سپاہی ہیں،،ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق راجہ ریاض کابیان مضحکہ خیز ہے، راجہ ریاض کا بیان اس قابل بھی نہیں کہ اس پرتبصرہ کیا جائے

،حسان خاور نے کہا کہ راجہ ریاض اوردیگر ناراض ارکان کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں

About The Author