نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاعر انقلاب حبیب جالب کا آج 94 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

مصیبتیں جھیلنے کے باوجود، شاعر انقلاب ہمیشہ مظلوم کی آواز بنے

ظلم اور بربریت کیخلاف آواز اٹھانے اور نئے راستوں کی بات کرنیوالے

شاعر انقلاب حبیب جالب کا آج 94 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

مصیبتیں جھیلنے کے باوجود، شاعر انقلاب ہمیشہ مظلوم کی آواز بنے،،، ان کی زندگی بارے جانتے ہیں

ظالموں کیخلاف توانا آواز،، معاشرتی ناانصافیوں کو اپنی نظموں کو موضوع بنانیوالے

حبیب جالب بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں چوبیس مارچ انیس سو اٹھائیس کو پیدا ہوئے، تقسیم ہندوستان کے بعد پاکستان آ بسے

انہوں نے محض پندرہ سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا

حبیب جالب نے صحافت کو بطور ذریعہ معاش اپنایا،سندھ ہاری تحریک سے بھی وابستہ رہے،،

یہی وہ دور تھاجب انہوں نے معاشرتی ناانصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور اپنی نظموں کا موضوع بنایا

آج بھی مزدور یونین کے جلسے ہوں یا سیاسی تنظیم کا کوئی پلیٹ فارم، حبیب جالب کی نظمیں زبان زد عام ہوتی ہیں

اپنی انقلابی سوچ کے تحت،، شاعر انقالب آخری دم تک محکوم عوام کو اعلی طبقات کے استحصال سے نجات دلانے کی کوشش کرتے رہے

طاہرہ حبیب جالب، ان کی شاعری اور سوچ کو پھیلانے کی ضرورت ہے، یونیورسٹی میں ان کے نام سے چئیر قائم کی جائے

برگ آوارہ، سرمقتل، عہد ستم اور حرف حق حبیب جالب کے اہم شعری مجموعے ہیں

ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا

حبیب جالب تیرہ مارچ انیس سو ترانوے کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔۔۔۔۔

About The Author