اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس حزب اختلاف کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے جو 25 مارچ بروز جمعہ کو صبح 11 بجے ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی۔
حزب اختلاف کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب بلائے جانے کے لیے 14 روز کی آئینی مدت 21 مارچ کو ختم ہو رہی ہے تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موزوں جگہ نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر