دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام میں تصادم منفی،مجرمانہ اورغیرآئینی ہے،شہباز شریف

سندھ ہاﺅس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سندھ ہاﺅس اور ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پرحملوں کی شدید مذمت

سندھ ہاﺅس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے

سندھ ہاﺅس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں

ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے

ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے عوام میں تصادم منفی ، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے

عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے ”کنٹینر والے موڈ “میں آگئے ہیں

اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے

حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی راہنما، کارکن یا سرکاری عمارات کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے

About The Author