دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے دانتوں سے گرہیں کھولنا پڑیں گی ،وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نفاق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو خبر دار کر دیا

عثمان بزدار نے کہا کہ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے دانتوں سے گرہیں کھولنا پڑیں گی

سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اس وقت احتجاجی سیاست کرنا ملک کی یکجہتی کو نقصان

پہنچانے کی کوشش ہے، اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ڈٹ کر مقابلہ کریں

گے،،انہوں نے کہا دن میں خواب دیکھنے والے اور رات میں سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام

رہتے ہیں، پاکستان کو وزیراعظم عمران خان جیسا ویژنری اور بے باک لیڈر ہی آگے لیکر جا

سکتا ہے، ایک طرف کرپٹ سیاست دان ہے اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی

صورت میں ایماندار قیادت، کرپٹ مافیا کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

About The Author