دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف نئے وزیراعظم ، اپوزیشن کا عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیاہے۔

لاہور: اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک  کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت مکمل کرلی ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیاہے۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اچانک لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آصف زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم تجویز کر دیا، مولانا فضل الرحمن اور ویڈیو لنک پر موجود نواز شریف کا بھی شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا۔

شہباز شریف کی نمبر گیم کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

آصف زرداری نے حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونے والے مثبت رابطوں کے حوالے سے آگاہ کیا،

اجلاس کے شرکا نے نمبر گیم کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ق سے آج ہونے والی ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دینگے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے بھی معاملات طے پا گئے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،

About The Author