پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ،،، ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی اتحادی بھی ناخوش۔ وفاقی وزیر امین الحق نے
عوامی حمایت کے لئےخطرہ اور آزادی اظہار رائےکےخلاف قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیراعظم کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سےبے چینی پھیل رہی۔
صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق تنظیموں و ماہرین کی رائے لی جاتی ،،،تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کی وجہ سے صحافی و صحافتی اور میڈیا تنظیمیں حکومت کے خلاف ہورہی ہیں۔
ہم حکومتی اتحادی ہیں لیکن عوام کےبنیادی حقوق کے لئےجدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے۔
ایم کیوایم کی اندازسیاست میں بنیادی حقوق کےخلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے۔
امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےبعد نئی ترامیم کااجراٗ کرائیں گے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟