نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سونامی کی تباہی اور تبدیلی کے زخم||| نذیر ڈھوکی

میں اپنی بہن شہید بی بی کے سامنے سرخرو ہونا چاہوں گا ایسے نہ ہو جب بی بی شہید کا سامنا ہو اور وہ کہے آغا تم کیسے بھائی ہو تم نے میرے بلاول کا ساتھ نہیں دیا، میں اپنی بہیں کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتا اسلام آباد تک چلوں گا ۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینیئر جیالے پر عزم ہوگئے ہیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی کے کارواں میں شریک ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں، سکھر کے مشتاق احمد سرہیو نے شہید بھٹو کے زمانے میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا جنرل ضیا کی آمریت میں کئی بار جیل گئے ،انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی کہنے لگا میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کارواں میں شامل جیالوں کو اپنے ہاتھوں سے شہید بی بی کی سبیل پلاوں گا ، زمانہ طالب علمی میں سکھر میں ہمارا ہیڈ کوارٹر آغا سیف اللہ کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔
تھے تو وہ بڑے زمیندار مگر تھے درویش صفت انسان ایسا درویش جو گرمیوں میں مہمان ساتھیوں کو ایئرکنڈیش کمرے میں سلا کر گھر کے آنگن میں سو جاتے تھے ان کی صفت یہ ہے کہ روٹھنے کے بعد خود ہی مان جاتے ہیں نے فون کرکے کہا میں کراچی سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گا ، میں کہا آغا صاحب آپ کی صحت اجازت دے گی کہنے لگے میری صحت ہے اس کی کیا مجال ہے جو مجھے روکے ، میں نے ادویات، جوس ،فروٹ اور پانی ساتھ رکھنا ہے، گاڑی میں ہی بستر ہوگا، آغا سیف اللہ 1974 میں سندھ یونیورسٹی میں اہم آفیسر تھے۔ میں نے کہا آغا صاحب مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہنے لگا عمر کا کہہ رہو اس عمر نے ہی تو مہلت دے رکھی ہے شہید بی بی کے بیٹے کا ساتھ دو یہ کہتے ہوئے آغا صاحب کی آواز رندھ گئی۔
میں اپنی بہن شہید بی بی کے سامنے سرخرو ہونا چاہوں گا ایسے نہ ہو جب بی بی شہید کا سامنا ہو اور وہ کہے آغا تم کیسے بھائی ہو تم نے میرے بلاول کا ساتھ نہیں دیا، میں اپنی بہیں کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتا اسلام آباد تک چلوں گا ۔ میرے خیرپور کے لال بخش منگی ، نذر محمد گاھو جنہیں اعزاز حاصل ہے وہ شہید قاٸد عوام کے کارکن ساتھی تھے بھی لانگ مارچ میں ہونگے یہ سب ساتھی اس وقت عمر رسیدہ اور سینیئر جیالے ہیں تازہ دم اور جوان ہو ہو گئے ہیں ۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author