دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قراردے دیا

کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی فیصل واوڈا امریکی شہریت کے حامل تھے۔

اسلام آباد:،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات  نااہل قراردے دیا،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ سنادیا
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے فیصلہ سنا یا

فیصل واوڈانااہلی کیس الیکشن کمیشن میں 22ماہ سےزائدزیرسماعت رہا

گزشتہ سال دسمبر میں فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاگیاتھا

فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امریکی شہریت چھپانے کا الزام تھا

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے پوچھنے پر امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتائی

خیال رہے گزشتہ برس وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دے دیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے استعفی عدالت میں پیش کر دیا۔

فیصل واوَڈا نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنا استعفیٰ جمع کرایا۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق  نے کی تھی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ عدالت میں پیش کرنے کے بعد کہا کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔

معزز جج نے ان کے استعفیٰ پر ریمارکس دیے کہ فیصل واوڈا اس وقت تک رکن قومی اسمبلی رہیں گے جب تک اسپیکر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کر لیتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فیصل واوڈا نے 11 جون 2018 کو الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے تاہم اس وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے۔

کاغذات جمع کراتے وقت الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ جمع کرایا گیا۔ کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی فیصل واوڈا امریکی شہریت کے حامل تھے۔

ریٹرننگ آفسر نے 18 جون 2018 کو فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کیے اور 22 جون 2018 کو فیصل واوڈا کی جانب سے امریکی شہریت ترک کرنے

کے لیے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں درخواست دی گئی جسے 25 جون 2018 کو منظور کیا گیا اور فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جاری ہوا تھا۔

About The Author