سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کرانے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی ہے ، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت عظمی کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کر دیا، یکم فروری کی سماعت کا نوٹس دو فروری کو موصول ہوا،الیکشن کمیشن کو ںوٹس ملنے تک ہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات موخر کر چکا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ پانچ اضلاع کے شیڈول موخر کرنے کی درخواست پر 18 اضلاع کا الیکشن موخر کر دیا گیا۔
شکایات کندگان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر 27 مارچ کو انتخابات نہیں ہو سکتے
جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہیے تھا،اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ کے پی میں موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں؟
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں، ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلدی تھی؟
کیسں کی سماعت پیر 14 فروری تک ملتوی کردی گئی
جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی
الیکشن کمیشن نے 27مارچ کو خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور