وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے،
ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر،
کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں،
حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بَروقت فیصلے کیے،،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ
کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا،
اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا،
عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور