دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا انصاف صحت کارڈ کا منصوبہ عوام میں مقبول ہونے لگا

پہلے دو ہفتوں میں پانچ ہزار دو سو انتیس مریضوں کا ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج ہوا

حکومت کا انصاف صحت کارڈ کا منصوبہ عوام میں مقبول ہونے لگا

صرف لاہور ڈویژن میں ہی دو ہفتوں میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں نے صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا

پنجاب کے اڑھائی کروڑ سے زائد خاندانوں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

وزیر اعلی پنجاب کے بیان کے مطابق لاہور ڈویژن میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اجراء کے پہلے دو ہفتوں میں پانچ ہزار دو سو انتیس مریضوں کا ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج ہوا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کی سہولیات بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے

فواد چوہدری، وفاقی وزیر اطلاعات، کے پی میں اب لیور اور کڈنی کے ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی موجود ہے، پچاس سے ساٹھ لاکھ تک کا ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے، اسی طرح اس کو توسیع دیں گے

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پنجاب میں اب تک سات لاکھ سے زائد افراد

صحت سہولت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں

یاسمین راشد: دو ہزار انیس میں منصوبہ شروع کیا تب سے اب تک سات لاکھ سے زائد لوگ اس سے فائدہ حاصل کر چکے ہین

انصاف صحت کارڈ کے تحت دس لاکھ روپے تک کے علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں

تاہم نجی اسپتالوں میں آوٹ ڈور کی سہولت اس کارڈ پر میسر نہیں۔

About The Author