وٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اب ممکن
وٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ جمع کرنا اب ممکن ہوگا۔ واٹس ایپ نے نیا فیچر لانے کی تیاری کر لی۔
میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری کر لی۔ کمیونیٹیز نامی فیچر سے واٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا جا سکے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو ایک الگ فولڈر میں جمع کر کے الگ جگہ دے سکیں گے۔
کمیونیٹز نامی فیچر کو فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کمیونیٹز واٹس ایپ گروپ کی طرح ایک الگ فولڈر ہو گا۔ اس فولڈر کو ترتیب دینے والا صارف خود ہی اسکا ایڈمن ہوگا۔
صارف اپنی مرضی سے کسی بھی گروپ کو فولڈر میں شامل کر سکے گا اور نکال سکے گا۔صارف کمیونیٹیز کو نام دے سکے گا اور تفصیل درج کر سکے گا۔
کمیونٹی کے ایڈمنز کو گروپ کے ایڈمنز کے مقابلے میں زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا اور وہ یہ فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے کہ گروپ پر کون میسج کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
جب کوئی رکن کمیونٹی چھوڑدے گا تو وہ منسلک گروپوں اور ان کے مواد کو بھی نہیں دیکھ سکے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمیونٹیز فیچر سے ایپ میں گروپوں کو بہتر طور سے منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
فیچر سے بڑے گروپس کو فائدہ پہنچےگا جن کے مزید ذیلی گروپس ہوتے ہیں ۔ لیکن پھر بھی تمام ممبران کے لیے ایک مرکزی کنٹرول میکانزم کی ضرورت ہے۔
بہت جلد کمیونیٹز فیچر کو اینڈرائیڈصارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس