مری: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس جانے کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ 16 سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 22افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری پہنچنے کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی شام تک مری جانے والے تمام راستے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں اور فوج کی پانچ پلاٹون مری میں طلب کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مری میں صرف خوراک اور کمبل لے کر جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انتظامیہ رات بھر مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتی رہے ہے تاہم اب بھی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کے باوجود راستے نہیں کھولے جا سکے۔ برف باری کے باعث بہت بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔ فوج کے علاوہ ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری کے عوام سے اپیل ہے وہ سیاحوں کی مدد کریں، انہیں خوراک اور کمبل فراہم کریں۔ میں خود سارے معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ