دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کی منظوری دیدی

سات سالہ رعایت کا اطلاق محکمہ پولیس کے علاوہ رواں سال اکتیس دسمبر تک تمام بھرتیوں پر ہو گا۔

نوجوانوں کیلئے خوشخبری آ گئی

وزیراعلی پنجاب نے مقابلے کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کی منظوری دے دی

حسان خاور کے مطابق سال دو ہزار بائیس میں سرکاری بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی حد عمر میں دو سال مزید نرمی کے بعد

سات سال کی رعایت ہو گی

پنجاب حکومت کا پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں دو سال کی رعایت دینے کا اعلان

وزیراعلی کے معاون خصوصی حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سات سالہ رعایت کا اطلاق محکمہ پولیس کے علاوہ رواں سال اکتیس دسمبر تک تمام بھرتیوں پر ہو گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں وزیراعلی پنجاب کے پاس لے جانے کی پیشکش بھی کر دی۔

بولے،، بلاول چاہیں تو انہیں وزیراعلی عثمان بزدار کے پاس لے جائوں گا کہ کیسے خاموشی سے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا پہلے نوازشریف کی واپسی کی باتیں چل رہی تھیں

اب ڈیل سے توجہ ہٹ کر صحت پر معاملہ چلا گیا ہے، ن لیگ کا بیانیہ پلیٹ لٹس سے بھی زیادہ تیزی سے گرتا ہے

جو آڈیوز آ رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

About The Author