دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں نئی مردم شماری اب ڈیجیٹل طریقےسےکی جا ئے گی

وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ کہتےہیں ہم اسٹیک ہولڈرز کےاشتراک سے مردم شماری کا مرحلہ مکمل کریں گے۔

ملک میں نئی مردم شماری اب ڈیجیٹل طریقےسےکی جا ئے گی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ کہتےہیں ہم اسٹیک ہولڈرز کےاشتراک سے مردم شماری کا مرحلہ مکمل کریں گے۔

کراچی میں آئی بی اے کے زیراہتمام ملک میں ہو نے والی مردم شماری پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار سےخطاب میں سربراہ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری ڈیجیٹائلائز طریقےسےکی جائے گی۔ اس میں اسٹیک ہولڈرز کا تعاون شامل ہوگا۔۔

ڈاکٹر نعیم الظفر،سربراہ وفاقی ادارہ شماریات
پہلی جو انسٹرکشن تھی میں نے کہا جو کومپونینٹ نہیں ہے اُسے ڈالو کراچی کے سارے ہائی رائز اور ہوریزونٹل اسٹرکچرمستقبل میں پاکستان کےلیے بھی تھا اور میرا بہت زیادہ فوکس کراچی پر تھا

سمینارمیں شرکاء کو بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ مختلف علاقوں اور وارڈزسمیت مختلف جدید طریقوں سے گنتی کا عمل مکمل کیا جائےگا۔

سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے مختلف سفارشات بھی پیش کی۔۔

About The Author