وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا
پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں، تین سو ساٹھ ارب روپے کے پیکج سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیرانصر مجید اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم باتیں نہیں بلکہ کام کرتے ہیں۔
انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔ بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے۔ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
سرگودھا کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ہے۔ سرگودھا ڈویژن کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں برابر کا حصہ دیا ہے۔
پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔
سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ اقتدار کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنا ماضی کی حکومتوں کا شیوہ رہا۔
اب پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔
ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے اپوزیشن کی افراتفری کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ