نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے زیر و این او سی پالیسی لائی جا رہی ہے،عثمان بزدار

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیزپاکستانیز کو ان کی شاندار خدمات پر میڈلز دیئے

لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن کی قیات میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات

وفد میں امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور دیگر ممالک سے آئے

اوورسیز پاکستانی شامل تھے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیزپاکستانیز کو ان کی شاندار خدمات پر میڈلز دیئے

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بھی میڈلز دیئے

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے افسروں اور عملے میں شیلڈز تقسیم کیں

اوورسیز پاکستانیزکا مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے

حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں -وفد اوورسیز پاکستانیز
آپ نے وزیر اعلی آفس بلا کر ہمیں عزت دی ہے اور ہمارے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس

اقدامات کئے ہیں -وفد اوورسیز پاکستانیز

ہم سب آپ کا دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں -وفد اوورسیز پاکستانیز

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ ہر ماہ باقاعدہ ملاقات کرنے کا اعلان

آپ سے آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی- عثمان بزدار

اوورسیز پاکستانیزوطن عزیز کا سرمایہ ہیں – عثمان بزدار

سمندر پار سے آنے والوں کو پہلی بار ووٹ کا حق تحریک انصاف کی حکومت نے دیا ہے – عثمان بزدار
اب ہر اوورسیز پاکستانی ووٹر ہے اور آزادی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے گا۔عثمان بزدار

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے سمندر پار مقیم

ہر پاکستانی کو پاکستان کا شہری سمجھا اور اس کے حقوق کی پاسداری کا علم اٹھایا۔ عثمان بزدار
پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی 44 ارب روپے کی زرعی،

رہائشی اور کمرشل جائیدادیں واگزار کرا چکا ہے۔ عثمان بزدار

ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں 176 گھروں اور پلاٹوں کا قبضہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کو

دے دیا گیا ہے جن کی مالیت 60 کروڑ سے زائد ہے۔عثمان بزدار

مقدمات نمٹانے کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ویب پورٹل کو لاہور ہائی کورٹ سے منسلک کر دیا گیا۔عثمان بزدار

اوورسیز پاکستانیزاپنی شکایت او پی سی کمپلینٹ ویب پورٹل پر دنیا بھر میں کہیں سے بھی

درج کرا سکتے ہیں -عثمان بزدار

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے ازالے کو یقینی بنانے کے لئے 24/7ہیلپ لائن قائم کی

گئی ہے -عثمان بزدار

فیڈرل اور صوبائی محکموں میں اوورسیز پاکستانیوں کی معاونت اور انفارمیشن کیلئے

اوورسیز کمیشن اور کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔عثمان بزدار

ایل ڈی اے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔عثمان بزدار

پنجاب او پی سی میں نادرا کا کاؤنٹر فنکشنل ہے، جلد ٹورازم اور پاسپورٹ آفس کا کاؤنٹر بھی

قائم کر دیا جائے گا۔عثمان بزدار

صوبہ بھر کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور ان کے

چیئرمین تعینات کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار

گزشتہ 3 سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی 63 فیصد یعنی 11 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

کیا گیا ہے-عثمان بزدار

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے زیر و این او سی پالیسی لائی جا رہی ہے۔عثمان بزدار

انویسٹرز کی آسانی کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار

پاکستان آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں پورا تحفظ ملے گا- عثمان بزدار

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی – عثمان بزدار

آپ مجھے اس فرض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں پائیں گے-عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت آپ کی حکومت ہے – عثمان بزدار

About The Author