وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں، انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں
اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ جن میں خواجہ داؤد سلیمانی، محمد لطیف نذر اور سردار محمد محی الدین خان کھوسہ شامل تھے۔
حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی
عثمان بزدار کا کہنا تھا میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے
کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے، اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا
ماضی کی حکومتوں نے دعوے زیادہ کیے اور کام کم۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے شروع کر کے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کیا
ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے
ہماری حکومت نے تین برس کے دوران عوامی فلاح کے بے شمار پراجیکٹس شروع کیے ہیں، مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ