امریکی حکومت نے ا فغا نی عوام کے لیےامداد کےلئے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ افغانستان کے لیے کچھ انسانی امداد پر پابندیاں ختم کر رہا ہے
انسانی امداد پر پابندیوں میں نرمی ملک میں شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے کی جارہی ہیں
محکمہ خزانہ نے تین نئے جنرل لائسنس جاری کیے جو امریکی حکومت اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پابندیوں کے بغیر افغانستان میں مزید امداد بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں
انہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے
یہ کارروائی پابندیوں سے مستثنیٰ انسانی امداد کو وسعت دے گی
اس امداد میں تعلیم شہریوں اور سول سوسائٹی کی ترقی سمیت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ہوگی بائیڈن انتظامیہ کے ایک افشیل نے کہا کہ نئے لائیسنس سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو اساتذہ اور ممکنہ طور پر دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے موجود پابندیوں کی
خلاف ورزی کے بغیر مدد ملے گی
امریکی حکومتی ترجمان نے کہا انتظامہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی تاکہ یہسمجھ سکے کہ افغانی عوام کو اور کیا ضرورت ہے
بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے چار ماہ یہ امدادی حکم جاری کیا ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ