دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اومیکرون وائرس، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے، عثمان بزدار

صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کورونا وائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے

سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ

صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے،،انہوں نے کہا کہ

عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے

کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں

عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔

About The Author